ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے باپو کو خراج عقیدت پیش کر مہنگائی کے خلاف شروع کیا مارچ

کانگریس نے باپو کو خراج عقیدت پیش کر مہنگائی کے خلاف شروع کیا مارچ

Mon, 10 Sep 2018 21:37:22    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس کے صدر رہل گاندھی خود میدان میں اتر آئے ہیں۔ کیلاش مان سروور یاترا سے دہلی واپس آنے کے بعد وہ صبح 9 بجے راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی گلہائے عقیدت پیش کر مارچ شروع کر دیا۔ یہ مارچ دریا گنج ہوتے ہوئے رام لیلا میدان پہنچاجہاں کانگریس کے ساتھ شامل 20اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ احتجاج اور مظاہر ہ کیا جائے گا۔ اس بند کو کامیاب بنانے کے لئے سونیا گاندھی بھی رام لیلا میدان میں پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل مارچ میں شامل رہنما پٹرول ۔ذیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سرکار نکمی ہے ، وہ سرکار بدلنی ہے۔ وہ مودی ہٹاؤ جیسے نعرے بلند کر رہے تھے۔ بھارت بند میں راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، اشوک گہلوت، اجے ماکن سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی سینئر لیڈر بھی راج گھاٹ اور اس کے بعد شروع ہوئے مارچ کے بعد رام لیلا میدان پرپہنچے۔


Share: